اسرائیل کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے پر زور

منگل 16 اپریل 2024 20:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اسرائیلی وزیرخارجہ نے ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیاں لگانے اور ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے مختلف ملکوں پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے 32 ممالک کو خطوط بھیجے اور متعدد ہم منصبوں سے ایران پر پابندیوں کیلئے بات کی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے اور کمزور کرنے کیلیے ایک طریقہ ہے، تہران کو ابھی روکنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ان کے مطابق جی سیون رکن ممالک پہلے ہی ایران کے خلاف مربوط اقدامات کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :