بھارتی عدالت کا اروند کیجریوال کیس کی سماعت فوری سننے سے انکار

منگل 16 اپریل 2024 20:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بھارتی عدالت نے اروند کیجریوال کیس کی سماعت فوری سننے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کو دہلی کی عدالت میں چیلنج کیا تھا تاہم بھارتی عدالت عظمی نے ان کی مقرر کردہ سماعت فوری سننے سے انکار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایجنسی کی جانب سے جواب موصول ہونے تک ان کی درخواست پر سماعت کو ملتوی کیا ہے، جبکہ ایجنسی کی جانب سے 27اپریل تک جواب موصول ہونے کی توقع ہے جس کے بعد اروند کیجریوال کی سماعت 29اپریل کو مقرر کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :