ایلون مسک کا ٹیسلا کے 10فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 20:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ٹیسلا کے 10فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ارب پتی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اپنی کمپنی ٹیسلا کے 10فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی کی ترقی کیلئے لاگت میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے ،اس کیلئے ہر پہلو کو دیکھنے کے بعد ملازمین کو فارغ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی برطرفی میرے لئے ہمیشہ سے تکلیف دہ عمل رہا ہے لیکن اس کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں۔ دوسری جانب ایلون مسک کے اس بیان کے بعد ٹیسلا کے سینئر نائب صدر سمیت دو بڑے عہدیداروں نے استعفیٰ دیدیا۔

متعلقہ عنوان :