اسرائیلیوں کی اکثریت نے ایران پر جوابی حملے کی مخالفت کردی

منگل 16 اپریل 2024 20:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی مخالفت کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عبرانی یونیورسٹی یروشلم کی طرف سے کئے گئے حالیہ سروے میں 52فیصد اسرائیلیوں نے ایرانی حملے کا جواب دینے کی مخالفت کی۔ ان افراد کا خیال تھا کہ اس اقدام سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایرانی حملے کا جواب دینے کے حامی افراد سے جب یہ سوال کیا گیا کہ یہ جواب کس طرح دیا جائے تو ان میں سے 48فیصد کا کہنا تھا ایرانی سرزمین کو ہدف بنایا جائے، ان میں ہر 3میں سے ایک کا کہنا تھا اسٹرٹیجک ایٹمی تنصیبات کو ہدف بنایا جانا چاہئے۔سروے میں شہریوں سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں اسرائیل ایران کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے یا نہیں اس کے جواب میں 46 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اسرائیل ایران سے زیادہ طاقتور جبکہ 27 فیصد کے مطابق اسرائیل ایران کے مقابلے میں کمزور ملک ہے۔27فیصد افراد کا خیال تھا اسرائیل نہ ہی ایران سے زیادہ طاقتور ہے اور نہ ہی ایران سے کمزور ہے۔

متعلقہ عنوان :