اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

�ھنٹوں کے دورا ن سات جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

منگل 16 اپریل 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن سات جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن سات جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث دو ملزمان حمزہ اور بلا ل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ برآمد کرلیاجبکہ منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم شہزاد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 215گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم اسما عیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ سہالہ پولیس نے ملزم حیدر زمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بو ر پستول برآمد کرلیا، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم فرحا ن خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 224گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم خا لد محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ نقدی اور ما ل مسروقہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔