راولپنڈی، 43اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پر اور24ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے 43اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر اور24ہیڈکانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کے ترقی کے لیے آر پی او راولپنڈی ریجن کی سربراہی میں چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جنکی سفارشات اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔

آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام افسران نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے ، لہذاآپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجا م دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرشہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کی43 اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پراور24ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اہلکاروں کی ترقی کے لیے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھابورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی اواٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوا ل کیپٹن (ر) واحد محمود اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ شامل تھے۔

بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کو چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں،ان سفارشات کی بنیاد پر43اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیاجبکہ24ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میںمحمد مقصود، اعجاز محمود ، عابد علی ، ارشد محمود، نوازش حسین، محمد فیاض ، بابر خان ، اشتیاق علی ، مرتضیٰ اسلم، عماد انور، صغیر احمد، ثاقب ستار،محمد ارسلان، محمد فیصل، شاہد اختر ، ذاکر حسین، اظہر اقبال ، نعمان محمود، محمد کامران، صداقت علی، عمران محمود، امیر حسین، محمد رمضان، نقیب الحسن،عامر علی،انصرحیات خان،شاہدمحمود،نعمان شہزاد،لیڈی سعیدہ اکرم ،نبیل جاوید،قاسم حسین،عادل حسین جبکہ پنڈنگ اے سی آر ز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں محمد الطاف،عامر محمود،سرور مہدی،بشیر احمد ،خالد محمود،محمدفاروق،خرم شہزاد،راشد علی،اکمل خان،عدنان سکندر،آزاد خان جبکہ ہیڈکانسٹیبلان سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ستاراحمد،شہزاد اختر،محمد فیصل اقبال،یاسر علی،سید محمد علی،عامر علی خان،کامران رشید،وقار حیدر،اعجاز یوسف،عامر شہزاد،عارف محمود،عبدالسلام،عمران عدالت،نصیر احمد،آصف علی،وسیم اختر،محمد مرسلین، محمد عقیل،محمد عرفان،عامر خان،محمد اکرام ،شہباز احمدجبکہ پنڈنگ اے سی آر ز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میںفہیم خان،احمد نوازشامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام افسران نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے اب آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے لہذاآپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجا م دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکرشہریوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔