پتوکی، کراچی سے لاہور جانیوالی گرین لائن فائیو اپ کی زد میں آکر ماں،بیٹی جاںبحق

منگل 16 اپریل 2024 21:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) کراچی سے لاہور جانیوالی گرین لائن فائیو اپ کی زد میں آکر ماں،بیٹی جاںبحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریلوے پھاٹک پتوکی ریلوے چوکی کے قریب 6سالہ بچی ابریرہ سرور ریلوے لائن کراس کر رہی تھی بچی کی والدہ 30سالہ رخسانہ بی بی بچی کو بچاتے ہوئے خود بھی ٹرین کی زد میں آگئی ماں و بیٹی موقع پر جانبحق ہو گئیں ریلوے پولیس کے مطابق متوفیان ماں و بیٹی پرانی شوگر ملز پتوکی کی رہائشی ہیں اچانک دو ٹرینیں آمنے سامنے کراسنگ کررہی تھیں تو اسی دوران حادثہ پیش آیا دوسری ٹرین تیز گام لاھور سے کراچی جارہی تھی تھانہ سٹی پتوکی اور ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید قانونی کارروائی شروع کردی ۔