شہید محترمہ کی بیٹی آصفہ بھٹو کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی کامیابی ہے، شازیہ مری

منگل 16 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ کی بیٹی آصفہ بھٹو کا بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھانا جمہوریت کی ایک اور کامیابی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور شہید محترمہ کے چاہنے والوں کو مبارک ہو۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری سوچ رکھنے والے اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو اس اہم کامیابی کا بخوبی اندازہ ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ بی بی آصفہ کے حلف کے دوران سنی اتحاد کے اراکین کا شور سمجھ سے باہر اور قابلِ افسوس ہے جبکہ منتخب ہونے کے بعد حلف لینا آئینی عمل ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ مہنگائی اور غربت پر بات کرنے کی بجائے جوکروں کی طرح چھلانگیں لگانا عوام کی خدمت نہیں۔