٪وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب کی G-24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت

منگل 16 اپریل 2024 22:25

ؤواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے G-24 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پاکستان کو دی جانے والی امداد کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکسیشن، توانائی، نجکاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں بات کی اور نجی شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانے اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد کے لیے "ایڈاپٹیشن فنڈ" سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔