چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اے پی پی اُردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 17 اپریل 2024 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اے پی پی اُردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بھی رانا احمد طلال سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

متعلقہ عنوان :