نیشنل پریس کلب کا اے پی پی اُردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر  رانا احمد طلال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 17 اپریل 2024 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) نیشنل پریس کلب (این پی سی) اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی اور ایگزیکٹیو و گورننگ باڈی نے اے پی پی اُردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر  رانا احمد طلال کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری تعزیتی بیان میں صدر این پی سی اظہر جتوئی ، سیکریٹری نیئر علی ، فنانس سیکریٹری وقار عباسی اور ایگزیکٹیو و گورننگ باڈی کے تمام ارکان نے رانا احمد طلال سے غم کی اس گھڑی میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ محترمہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :