خطے میں تصادم کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہو گا، پورپی یونین

بدھ 17 اپریل 2024 08:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں علاقائی تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔اےایف پی کے مطابق انہوں نے غزہ کی صورتحال اور ایران اسرائیل کشیدگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جوزف بوریل نے کہا کہ 13 اپریل کو اسرائیل پر ایران کے فضائی حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے یورپی یونین کے سامنے ایک سیاسی ہدف وجود ہے۔

ایران اور اسرائیل سے تناؤ کم کرنے کی اپیل کرنے کی وضاحت کرنے والے جوزف بوریل نے کہاکہ ہم نے اسرائیل سے کہا ہے کہ علاقائی تصادم نہ ہونا ہر کسی کے مفاد میں ہے۔ اسی طرح، ہم نے یہ بات دمشق قونصلیٹ کے حملے کے بعد ایرانی حکام سے بھی کی تھی۔ علاقائی جھڑپیں کسی بھی فریق کےلئے فائد ہ مند نہیں ہیں ۔