امریکی ایوان کی ایران پر پابندیوں کے قانون کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کی حمایت

بدھ 17 اپریل 2024 09:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) امریکی ایوان نے ایران پر پابندیوں کے قانون کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔ تاس کے مطا بق امریکی ایوان نے اس قانون کی حمایت کی جس کے تحت امریکی صدر ایرانی معیشت کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے سخت پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔بل کی حمایت 407 قانون سازوں نے کی جبکہ 16 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

اب اس بل پر سینیٹ کو نظرثانی کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

مئی 2023 میں پیش کیا گیا یہ بل 1996 کے ایران پابندیوں کے ایکٹ کی مدت کو غیر معینہ کر دےگا، جو 2026 میں ختم ہو رہا ہے۔ آئی ایس اے، جس میں کانگریس کے ذریعے بار بارتوسیع کرنا پڑتی ہے، امریکی ایگزیکٹو پاور کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے توانائی کے شعبے پر پابندیاں لگانے کی اجازت دیتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ، صدارتی اختیارات میں توسیع کی گئی اور اب اس میں ایرانی صنعت کے دیگر شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ کانگریس نے اس سے پہلے بھی متعدد بار اس ایکٹ کے ٹائم فریم کو طول دینے کی کوششیں کی ہیں، لیکن یہ کوششیں کانگریس کے دونوں ایوانوں سے گزرنے میں ناکام رہیں۔

متعلقہ عنوان :