وفاقی وزیرداخلہ کاسیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پراظہار افسوس

بدھ 17 اپریل 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔