ایس ایس پی آپریشنزپشاور نےایل آرایچ میں زیرعلاج پولیس کانسٹیبل کی عیادت کی

بدھ 17 اپریل 2024 11:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاشف ذوالفقار نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ ) میں زیرعلاج کانسٹیبل فرمان کی عیادت کی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارنے ہسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زخمی پولیس اہلکارفرمان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارنے کہا کہ واقعہ کےبعد تھانہ فقیر آباد کیحدود میں ملزمان کی تلاش کے لئے بڑےپیمانےپرسرچ آپریشن شروع کیاگیا ہے اوربہت جلد واقعے میں شرپسندعناصر کو گرفتار کیاجائے گا۔ضلع بھر میں پولیس فورس ہائی الرٹ ہے ۔یادرہےکہ مذکورہ واقعہ آج (بدھ )کی صبح تھانہ فقیر آبادکی حدود چنگڑآبادسپلائی روڈپرپیش آیا جس میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے محکمہ پولیس کےابائیل سکوارڈکااہلکارفرمان زخمی ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :