اسرائیل ایران پر حملے سے گریز کرے،برطانوی وزیراعظم

کشیدگی میں اضافہ مشرق وسطی میں عدم تحفظ کا باعث بنے گا،اسرائیلی ہم منصب کو فون

بدھ 17 اپریل 2024 11:38

اسرائیل ایران پر حملے سے گریز کرے،برطانوی وزیراعظم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجمن نیتن یاھو سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے پر زور دیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رشی سونک نے اسرائیلی وزیر اعظم کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ برطانیہ اسرائیل کی سلامتی اور حفاظت کے لیے ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔فون پر بات کرتے ہوئے رشی سونک نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ مشرق وسطی میں عدم تحفظ کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :