ننکانہ صاحب،کینیڈا بھارت اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں

بدھ 17 اپریل 2024 11:52

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی یاترا کے بعد گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے چلے گئے۔

(جاری ہے)

بیساکھی تہوار کے لیئے اندرون و بیرون ملک سے آئے سکھ یاتری گوردوارہ حسن ابدال کی یاترا اور بیساکھی تہوار منانے کے بعد ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان کی یاترا کے بعد فاروق آباد سچا سودا اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے چلے گئے۔

کینیڈا، بھارت اور دیگر ممالک سے آئے سکھ تریوں نے گزشتہ روز16اپریل کو اپنی مذہبی رسومات ادا کیں جن میں متھا ٹیکی،ارداس اور اکھنڈ پارٹ شامل ہے اوگزشتہ نروزر شام کو واپسی گوردوارہ جنم استھان آکر قیام کیا اور بروز بدھ17اپریل کو واپسی روانگی ہوگی۔اس موقع پر انتظامیہ کی طرف فل سیکورٹی فول پروف انتظامات مکمل ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے تا کہ آنے والے سکھ یاتری کسی بھی قسم کے نقصان سے دوچار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :