ننکانہ صاحب گٹکا،سپاری،،رتن ودیگر نشیلی اشیاء نوجوان نسل کی فیورٹ غذا بن گئیں

بدھ 17 اپریل 2024 12:01

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ننکانہ صاحب گٹکا،سپاری،،رتن ودیگر نشیلی اشیائ نوجوان نسل کی فیورٹ غذا بن گئیں۔شہر بھر کے کولڈ کارنر و دیگر دوکاندار بچوں و نوجوانوں کو نشہ بیچنے میں نمبر ون کی دوڑ میں مصروف۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب کے کریانہ و پان شاپس پر گٹکا،سپاری،،رتن ودیگر نشیلی اشیائ کی سرعام فروخت ہونے سے جہاں پر بچے و نوجوان اس لت میں مبتلا ہو کر نشئی جہاز بننے کی جانب پہلا قدم رکھ چکے ہیں وہیں پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی لمبی تان کر سو رہے ہیں اس سلسلہ میں شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ کولڈ کارنو و دیگر دوکانداروں سے باا?سانی گٹکا،سپاری ،رتن و دیگر نشیلی اشیاء دستیاب ہونے سے جہاں پر بچے و نوجوان اس لت میں مبتلا ہوکر نہ صرف اپنی جوانی برباد کر رہے ہیں بلکہ تعلیم سے بھی ہاتھ دھو کر چوری چکاری کے چکروں میں پڑچکے ہیں جبکہ سکول و کالج کے قریب بنے کولڈ کارنر نشیلی اشیائ فروخت کرنے کیلئے سکول و کالج کے طلبا اور کم عم بچوں کو دوکانداری چمکانے کی خاطر ادھار پر نشیلی اشیا فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں عوامی سماجی حلقوں نے نے ا?ئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :