روسی صدرکے دورہ ترکیہ کی تاریخ پرابھی تک اتفاق نہیں ہوا ، ترک صدر

بدھ 17 اپریل 2024 12:48

روسی صدرکے دورہ ترکیہ کی تاریخ پرابھی تک اتفاق نہیں ہوا ،  ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اس بات تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ترکیہ کے دورے کے لئے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک دورے کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق ترک صدر نے گزشتہ روز کبینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ ہم نے روسی صدر کے ساتھ فون پر بات کی ہے لیکن ابھی تک ان کے ترکیہ کے دورے کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر مزید ٹھوس معلومات جلد سامنے آئیں گی۔ قبل ازیں روسی صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن کے دورہ ترکیہ کی تاریخ پر سفارتی ذرائع سے اتفاق کیا جائے گا ۔