پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے، مالیاتی استحکام اورتوانائی وایس اوایزمیں اصلاحات کے عمل پرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف

بدھ 17 اپریل 2024 12:54

پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے،   مالیاتی استحکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے کہاہے کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے، ملک میں مالیاتی استحکام اورتوانائی وایس اوایزمیں اصلاحات کے عمل پرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے۔ عالمگیرمالیاتی استحکام رپورٹ 2024کے اجراء کے موقع پرپریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ میرا لوئس نے کہاکہ پاکستان میں افراط زرپرقابوپانے کیلئے گزشتہ دوتین سالوں سے زری پالیسی کوسخت رکھاگیاہے۔

پاکستان میں افراط زرکی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے تاہم اس حوالہ سے مزیدکام کرنے کی ضرورت ہے۔ طلب کے ضمن میں اگرمالیاتی استحکام کو جاری رکھنا ضروری ہے تو رسد کے حوالہ سے توانائی اورریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کاعمل جاری رکھنا بھی اہم ہے، آئی ایم ایف کا عملہ ان امورپرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے مسائل ومشکلات کاسامنا کئی سرحدی معیشتوں کودرپیش ہے۔

آئی ایم ایف کے مالیاتی مشیروڈائریکٹرمانیٹری اینڈ کیپٹل مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ توبیاس ایڈریان نے بتایا کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مالیاتی شعبہ سمیت کلی معیشت کے حوالہ سے چیلنجز موجودہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایڈجسٹمنٹ اقدامات کے نتائج میں وقت لگتاہے۔\932

متعلقہ عنوان :