انسداد بجلی چوری مہم کو211 روزمکمل ،72 ہزار707ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

29 ہزار377گرفتار ،3ارب 31 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے‘ ترجمان

بدھ 17 اپریل 2024 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 271 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 121کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 8کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 10 کمرشل، 3زرعی اور 258 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو1 لاکھ 62ہزار849یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 42لاکھ 86 ہزار479روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 84 ہزار روپے، جوہر ٹائون کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 50 ہزار ،گڑھی شاہو کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 30 ہزار روپے اورشاہدرہ میں ہی ایک اورملزم کو 1 لاکھ10ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو211 روزمکمل ہوگئے اس دوران کل 72 ہزار707ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 69ہزار745ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر29 ہزار377ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک8 کروڑ 84لاکھ 35ہزار134یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب31 کروڑ 99لاکھ 79 ہزار715روپے بنتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :