سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ

چاقو سے وار کیے جانے کے بعد چار افراد معمولی زخمی، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) آسٹریلیا میں حکام نے بتایا ہے کہ مغربی سڈنی میں چرچ کی خدمت کے دوران چاقو سے وار کیے جانے کے بعد چار افراد معمولی زخمی ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مشرقی سڈنی کے ایک مال میں چاقو سے حملے کے صرف دو دن بعد پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

لائیو فوٹیج میں دکھائے گئے حملے میں شہر کے مغرب میں ایک آشوری چرچ میں ایک اجتماع کے دوران پادری کو چاقو گھونپنے کا خوفناک منظر دکھایا گیا ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے اپنا دایاں بازو اٹھایا اور پادری کو چاقو سے وار کیا، جس سے عبادت گذاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے چیخنا شروع کر دیا۔ابھی تک حملے کی تفصیلات کی تصدیق نہیں ہوسکی لیکن مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ لوگوں کا بڑا ہجوم وقوعہ پر موجود تھا۔آسٹریلوی پولیس نے واقعے کے بعد ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ۔