اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل

وقت ہاتھ سے نکل گیا تو حالات پرقابو پانا مشکل ہوجائے گا،وزیرخارجہ کاٹز

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کو روکے، ورنہ بہت دیر ہوجائے گی اور وقت ہاتھ سے نکل گیا تو حالات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کاٹز نے 32 ممالک پر زور دیا کہ وہ ایرانی میزائل پروگرام پر پابندیاں لگائیں اور پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں۔

انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں اس بات پر زور دیاکہ ان کا ملک ایران پر سیاسی حملی کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل پروگرام پر پابندیاں عائد کرنا اور پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا ایران پر سیاسی حملہ کرنا ہے۔اس سے ایران کی سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیوں کو کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :