حیدرآباد پولیس اورراہزن گینگ کا مقابلہ، 1 ملزم گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) حیدرآباد کے علاقے نبو فقیر چوک کے قریب پھلیلی پولیس اور راہزن گینگ کے درمیان مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار۔ترجمان حیدرآبادپولیس کے مطابق پھلیلی پولیس کا دوران پیٹرولنگ2مشکوک موٹرسائیکلوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی دوطرفہ فائرنگ کے دوران 1ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ہے تاہم ملزم کے دیگر ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زخمی ملزم کی شناخت نازل جونیجو کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک عدد 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی جوکہ پولیس تحویل میں لے لی گئی اور ملزم کو علاج معالجے کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کا تعلق راہزن گینگ سے ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پھلیلی کی حدود میں واردات کے ارادے سے گھوم رہا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :