سیالکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 14:46

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علی حسن کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم علی حسن کے قبضہ سے 210 شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :