دبئی ایئرپورٹ آنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری

دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے چیک ان کائونٹر بند کردئیے،حکام

بدھ 17 اپریل 2024 15:13

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ مسافر ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں اور فلائٹس آپریشن کی بحالی میں وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

حکام نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلائٹس آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دبئی کی ایمریٹس ایئر لائن نے چیک ان کائونٹر بند کردئیے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں خراب موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے باعث آپریشنل چیلنجز درپیش ہیں۔