پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 17 اپریل 2024 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

(جاری ہے)

متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوائزم پینل نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں چار روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے تک اضافہ کیا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی مصنوعات مستحکم ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ استدعا ہے کہ عدالت حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔