فنی تعلیمی ادارےاپنےآلات ومشینی اثاثوں کوادارے کی خودکفالت کے لئے استعمال میں لائے،معاون خصوصی برائے فنی تعلیم خیبر پختونخوا
بدھ 17 اپریل 2024 15:53
(جاری ہے)
انہوں نے مذکورہ کالج انتظامیہ اور سٹاف کو اپنے فرائض منصبی ذمہ داری کےساتھ سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر کالج پرنسپل انجینئر سید قاسم شاہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔معاون خصوصی نے کالج کے مختلف تدریسی شعبوں کے تربیتی لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا اور انہیں کالج لیبارٹریز میں نصب جدید آلات اور مشینوں کی خصوصیات،کام اور مختلف ٹیکنالوجیز کیلئے ان آلات کی تربیتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔معاون خصوصی نے دورے کے دوران عملے کی حاضری کا جائزہ لینے کیلئے رجسٹر بھی چیک کیا اور کالج کے تدریسی و دیگر عملے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیمی اداروں میں موجود ایڈوانس تربیتی آلات اور مشینوں کو پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے اور طلبہ کا انحصار محض تھیوری اور ڈگری پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان اداروں سے فارغ طلبہ باقاعدہ طور پر سکلڈ اور با مہارت ہونے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کالج اپنے آلات اور مشینی اثاثوں کو ادارے کی خودکفالت کیلئے استعمال میں لائے تاکہ ان کے ذریعے کالج کو مالی فوائد بھی پہنچے اور اس سلسلے میں انہوں نے ممکنہ تجاویز انہیں پیش کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.