پشاور، فریقین کے مابین فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پشاورکے تھانہ انقلاب کی حدود میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے2افراد جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کے علاقہ سرغاڑی چوک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگ رہا ہے تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔