ڈپٹی کمشنر استور کی زیرصدارت ضلعی سربراہان محکمہ جات کا اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر استور زید کی صدارت میں ضلعی محکمہ جات کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ناظم اعلیٰ پولیس استور عبد الصمد, اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ محکمہ جات آپس میں بہتر ہم آہنگی قائم کریں اور عوامی مسائل حل کرنے میں ایک دوسروں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع استور میں ورکنگ سیزن شروع ہوچکا پے تمام محکمہ جات اپنے محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں کام شروع کرائیں تاکہ بروقت کام مکمل ہوسکے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات حاصل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار اور میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہر صورت ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرایا جائے گا ،اس حوالے سے محکمہ جات اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کام مکمل کرائیں بصورت دیگر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

اگر کسی ٹھیکیدار نے کام میں جان بوجھ کر تعطل پیدا کرے تو انہیں نشان عبرت بنادینگے۔ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر تفصیلی رپورٹ جمع کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ استور شہر کی صفائی کے حوالے سے بھی ضروری اقدامات عمل میں لائےجائیں گے، اس حوالے سے عنقریب صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور شہر کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع استور میں سیاحت کا سیزن کا شروع ہوا چاہتا ہے. اس حوالے سے سیاحوں کو بہترین سہولیات کہ فراہمی کو یقینی بنانے اور بہتر رہنمائی کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اس حوالے سے ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر قائم کیا جارہا ہے جس میں سیاحوں کو سیاحتی مقامات سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع استور کو منشیات فری ضلع بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں،معاشرے کو آگاہی دینے کے لیے مختلف پروگرامز مرتب کیے ہیں اور عنقریب آگاہی واک سمیت منشیات کے تدارک کے لیے تشہیری مواد فراہم کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :