اسرائیل نے ایران کے حملے کا جواب دینے کا واضح فیصلہ کر لیاہے، ڈیوڈ کیمرون

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل نے ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الجزیرہ کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جوابی کارروائی اس طرح سے کی جائے گی جس سے کشیدگی میں کم سے کم اضافہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف مربوط پابندیاں دیکھنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے انہیں G7 کی طرف سے واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے۔