اٹک پولیس نے پتنگ فروش گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں

بدھ 17 اپریل 2024 16:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اٹک پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 15 پتنگیں اور 3 خطرناک ڈوریں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے دوران چیکنگ پتنگ فروش محمد عبداللہ کے قبضہ سے 15 عدد پتنگیں اور 3 عدد خطرناک ڈوریں بر آمد کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :