لاہور میں فروخت ہونے والی 11 غیر معیاری اور جعلی ادویات پکڑی گئیں
ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دے دیا، ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول پنجاب کا بیان
ساجد علی بدھ 17 اپریل 2024 15:23
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں محکمہ صحت پنجاب کا جعلی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈرگ کنٹرول ٹیم پنجاب نے ایف آئی اے کے ساتھ مل کر لاہور کے تین مختلف مقامات پر چھاپہ مارا اور جعلی ادویات کی فروخت میں تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں، جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کا سٹاک قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف تین علیحدہ علحیدہ ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں، ملزمان میں شعیب، حارث اور عمران پرویز شامل ہیں جب کہ ہ پکڑی گئیں ادویات کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن لاہور کینٹ، نشتر ٹاؤن اور سمن آباد کے علاقوں میں کیا گیا، اس دوران پکڑی گئی ادویات میں شوگر کے جعلی انجیکشنز، بلڈ پریشر، ملٹی وٹامن، اینٹی کنیسر، سٹیرائڈز اور سیکس ڈرگز شامل ہیں، مشترکہ ٹاسک فورس نے گزشتہ ماہ 2ہزار 151 انسپکشن، 405 چالان، اور 24 ایف آئی آرز درج کروائی، اس سلسلہ میں اب تک 50 سے زائد ملزم گرفتار کئے گئے ہیں کیوں کہ صوبے کو جعلی ادویات سے پاک کرنا وزیر اعلی پنجاب کی ویژن ہے، ڈریپ کے سسٹم بہتر بنانے کے لئے وزیر اعظم سے خود بات کروں گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ صرف لائسنس یافتہ فارما انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا، کسی بلیک میل، یا مقدمہ میں غلط طور پر ملوث کرنے والے اہلکاروں کو بخشا نہیں جائے گا، فارما انڈسٹری کی بہتری کے لئے میڈیا سمیت تمام ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کریں گے، لوگوں کی صحت اور زندگی سے کھیلنے والے عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.