وزیر خزانہ کی ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقات،پاک ترکیہ اقتصادی ، تجارتی و ثقافتی تعلقات پر گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 17:19

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے وزیرِ خزانہ مہمت شمشیک سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین تاریخی، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو سراہا گیا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دے کر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

حکومتِ پاکستان نے بجلی کی پیداوار اور تقسیم میں ترکیہ کے تجربے سے مستفید ہونے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ترکیہ کے وزیرِ خزانہ جناب مہمت شمشیک سے ملاقات کی۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین تاریخی، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو سراہا۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دے کر تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ حکومت پاکستان نے بجلی کی پیداوار اور تقسیم میں ترکیہ کے تجربے سے مستفید ہونے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :