پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 74 گیس کنکشنزمنقطع، 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے

بدھ 17 اپریل 2024 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 74 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر گھریلو کنکشن منقطع کیے۔راولپنڈی / اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 کنکشنزمنقطع جبکہ گیس چوروں کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور/کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 45 کنکشز منقطع ،7 ایف آئی آر کا اندراج اور 16 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 کنکشز منقطع اور4 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

(جاری ہے)

گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1،بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 ،فیصل آباد میں غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع جبکہ گیس چوروں کو 20 ہزار سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشنزمنقطع اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گھریلو کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر کا اندراج اور سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔