Live Updates

روٹی و نان کی زائد نرخ پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف انتظامیہ متحرک

بدھ 17 اپریل 2024 17:25

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ روٹی و نان زائد نرخ پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف حرکت میں آگئی۔ ضلع میں 91 ہوٹل مالکان کو روٹی و نان کی اوور چارجنگ پر1 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نےخانیوال شہر میں ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتوں کا جائز لیا اور وزن کرایا ۔

(جاری ہے)

معیار چیک کیا،شہریوں اور ہوٹل مالکان سے نرخ بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے -120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئ ہے-انہوں نے کہا کہ شہری قیمت کے حوالے سے شکایت 080002345 پر درج کروا سکتے ہیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت بھی کی۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ عوام کی جیبیں لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔اے ڈی سی جی ،اے سی خانیوال اور ڈی او انڈسٹریز بھی ہمراہ موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات