یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ،بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے کلو ہوگئی ہے، نئی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا،حکام
فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 16:45
(جاری ہے)
اس وجہ سے ذرائع کاکہنا ہے کہ گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ کیاگیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز نے رمضان ریلیف پیکج کے مقررہ کردہ 36 ارب روپے کے سیل ہدف پر نظرثانی کردی ہے اورسٹورز نے نظرثانی سیل ہدف4 ارب روپے اضافے سے 40 ارب روپے مقرر کردیا ہے۔رمضان پیکج کے تحت سیل اب تک 38 ارب 15کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ پیکج کے اختتام تک سیل کا نظرثانی ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری کے بعد گھی 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کے حجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھاکر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز پرگھی 30 روپے فی کلو سستا کردیا گیا تھا۔ گھی کی فی کلو قیمت 365 سے کم کرکے 335 روپے مقرر کی گئی تھی۔ گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70 روپے سے بڑھاکر 100روپے کردی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کی جانب سے ایک اعشاریہ1ارب ڈالر کی قسط کی منظوری پر شہبازشریف کا اظہاراطمینان
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.