اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کو لاہور میں ہوگا

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی کے پرو چانسلر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، سکول کالجز اور جامعات کے اساتذہ، صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔یونیورسٹی کے پروچانسلر خالد مقبول صدیقی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود گریجویٹ ہونے والے طلبہ میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ یونیورسٹی نے کانووکیشن میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کی درخواستیں طلب کی تھیں، جن طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی انہیں مدعو کیا گیا ہے۔