ہتھنی مدھوبالا تنہائی کا شکار، جلد سفاری پارک منتقلی کا امکان

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا کی ایک سال گزر جانے کے باوجود سفاری پارک میں منتقلی ممکن نہ ہوسکی، عالمی تنظیم فورپاز کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ساتھی ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے بعد سے مدھوبالا تنہائی کا شکار ہے، اسے جلد ساتھی ہتھنیوں کے پاس سفاری پارک منتقل کیا جائے۔

جانوروں کے علاج معالجے کی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم نے کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک میں ہتھنی مدھوبالا کی منتقلی کے کاموں کی نگرانی کی۔ فورپاز نے اپنے بیان میں کہا کہ تنہائی کے باعث ہتھیوں کے ذہن ہر گہرے اثرات کا خطرہ ہے، ساتھی ہتھنی کے مرنے کے بعد مدھوبالا تنہائی کا شکار ہے۔ ایک سال قبل ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد کراچی زو میں اکیلی رہ جانے والی ہتھنی مدھومالا کو سفاری پارک دوسری ہتھنی کے پاس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود منتقلی نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

فورپاز نے بتایا کہ مدھو بالا جلد اپنی ساتھی ہتھنیوں ملکہ اور سونیا کے ساتھ سفاری پارک منتقل کردی جائے گی۔ مدھوبالا کو تیزی سے منتقل کرنے کے لیے کراچی میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور ہتھنی مدھوبالا کراچی چڑیا گھر سے کراچی سفاری پارک تک منتقلی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عالمی تنظیم کے مطابق فورپاز نے سفارشات فراہم کیں اور مطلوبہ اصلاحات کے موثر نفاذ کی نگرانی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :