}انٹرنیٹ کی بندش سے دنیا ہم پر ہنستی ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
بدھ 17 اپریل 2024 18:10
(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ کل تو ایکس چل رہا تھا، میں ہدایات لے لیتا ہوں ایکس چل رہا ہے یا نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن بھی عدالت میں پڑھ کر سنایا۔عدالت میں وکیل نے کہا کہ غلط خبر پر سوشل میڈیا ایپ پر 5 سو ملین تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے، سوشل میڈیا بند کرنے سے پہلے سروس پروائیڈر کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار سے پانچ کروڑ لوگ پاکستان میں ایکس استعمال کرتے ہیں، وی پی این کے ذریعے انٹرنیٹ کی اسپیڈ انتہائی کم ہو جاتی ہے، یک جنبش قلم سے ایکس بند کردیا ہے کہ ہمیں اوپر سے انفارمیشن آئی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمیں ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیوں صرف ایکس کو بند کیا گیا ہی ملک آپ کو چلانا ہوتا ہے زمینی حقائق آپ کو پتہ ہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مزید کہا کہ ملکی مفاد کا بھی آپ کو پتہ ہے، کچھ چیزیں ہاتھ سے نکلتی جارہی ہیں اس کا کسی کو فائدہ بھی نہیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ادارے، عدالتیں کس کے لیے ہیں لوگوں کے لیے ہیں، لوگ ہیں تو ہم ہیں ایسے عہدوں پر بیٹھتے ہوئے ہمیں شرم آتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری اور ملکی مفاد اہم ہے، ایکس کی بندش سے متعلق لکھے گئے خط کی وجوہات پیش کی جائیں۔#مزید قومی خبریں
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
-
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.