Live Updates

پ*ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

s لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین نے ملاقات کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی او او شمشاد علی خان، سی ایف او بلال بٹ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد منیب اور ڈویژنل ہیڈ سلک اشعر اور ڈاکٹر نور موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سی او اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین کے درمیان ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحت کارڈ کے منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حقیقی ثمرات عام عوام تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ موجود ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نقائص کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس پروگرام کو انشاء اللہ عام عوام کیلئے سود مند بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے بعد بزنس نجی سے سرکاری شعبہ میں آنا شروع ہو گیا ہے۔ سی ای او اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حوالے سے حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات