Live Updates

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت سول لائنزاوراقبال ٹاؤن ڈویڑنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس

)خواتین اور بچوں سے ظلم و تشدد کے واقعات کی روک تھام لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔بلال صدیق کمیانہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سول لائنزاوراقبال ٹاؤن ڈویڑنز کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں ڈویڑنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو صنفی جرائم سے متعلقہ کیسز پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین اور بچوں سے ظلم و تشدد کے واقعات کی روک تھام لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اختیارات سے تجاوزکرنے والے عناصر کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز کی ناقص کارکردگی پر ایس پیز بھی جوابدہ ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران پروفیشنل پولیسنگ پر توجہ دیں۔سی سی پی او لاہور نے آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز کو جوائنٹ آپریشنز کرنے اور بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے قانونی کارروائیاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دے۔ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوزاور انچارجزنے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات