ً فیصل آباد،دوسری شادی کرنے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا، شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی اور سالی کوقتل کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

( فیصل آباد(آن لائن) دوسری شادی کرنے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا، شوہرنے فائرنگ کرکے بیوی اور سالی کوقتل کردیا ،واردات کے بعد ملزم فرار ، سی پی او فیصل آباد نے دوہرے قتل کا نوٹس لے لیا ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی اقبال ٹائون کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی آن لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ محلہ نو ر پو ر گلی نمبر 2ٹول ٹیکس سٹا پ ستیا نہ روڈ کے رہا ئشی بابر نے دوسری شا دی کی تھی جس کی وجہ سے انکا اپنی پہلی بیوی سے اکثر گھر میں لڑا ئی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز جھگڑے کے دوران با بر نے فا ئر نگ کر کے اپنی بیوی 40سالہ رو بینہ بی بی اور35سالہ سالی ثنا ء زوجہ مزمل کو قتل کر دیا ، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا ، واقعہ کی اطلا ع ملنے پر 1122اور پو لیس کی بھا ری نفری مو قع پر پہنچ گئی ، پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے تاہم سی پی او فیصل آباد محمد علی ضیا ء نے دوہرے قتل کا نو ٹس لیتے ہو ئے ملزم کی گرفتا ری کے لئے ایس پی مدینہ ٹا ئو ن کی سر براہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈی ایس پی صدر ،ایس ایچ او صدر ٹیم میںشا مل ہونگے اور ایس پی سی آئی اے بھی ملزم کی گرفتا ری میں معا ونت کر یں گے ،