wاداکاررنبیر کپور کے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

ض* ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) بالی وڈ سپرسٹار رنبیر کپور کے نئے شوبز پروجیکٹ کے پوسٹر نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔نامور ڈائریکٹر روہت دھون نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹ کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں رنبیر کپور نئے اوتار میں نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے پوسٹر میں اداکار کے بال لمبے ہیں اور انہیں اس میں ’الٹی میٹ فائٹر‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ مداح اداکار کے نئے اوتار کو بہت پسند کررہے ہیں۔

ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اداکار کی کوئی فلم ہے یا وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہیں۔رنبیر کپور کی نئی فلم ’رامائن‘ کا پری پروڈکشن مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور رواں ماہ سے ہی اس شوٹنگ کا آغاز متوقع ہے۔دوسری طرف رنبیر کپور سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں بھی نظر آئیں گے جس میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی شامل ہیں۔