گوجرہ، تھانہ صدر پولیس نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 17 اپریل 2024 19:25

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) تھانہ صدر پولیس نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے فیسکو ٹیم نے نواحی چک نمبر 367ج ب کے رہائشی صارف محمد اعظم ولد سردار محمد زیر استعمال محمد شاہد ولد سردار محمد میٹر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ واپڈا کی تار سے ڈائریکٹ کیبل لگا کر بجلی چوری ہو رہی ہے محکمہ واپڈا نے ایس ڈی او عمران فردوس کی مدعیت میں استغاثہ پولیس تھانہ صدر ارسال کیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔