حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثاکو مالی امداد کی فراہمی کا عمل تیز کر دیا ,وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور
بدھ 17 اپریل 2024 19:28
(جاری ہے)
وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بارشوں کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی امداد اور بحالی صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔
وزیر اعلی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کا بغور جائزہ لیا جائے اور تمام متاثرین کو امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچرز کی بحالی پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل جلد سے جلد حل کیے جا سکیں اور لوگ اپنی نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز انسانی جان کا نعم البدل نہیں بن سکتی تاہم صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق ان کی ہر ممکن مدد بھی کر رہی ہے۔ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔مزید قومی خبریں
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
-
عوام کی سہولت کیلئے ہر ضلع میں ماڈل بازار بنائیں گے، عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، چوہدری شافع حسین
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
اسلام آباد پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانے والی سروسز پر فیسوں کا اطلاق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.