اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہی: میاں ایوب

بدھ 17 اپریل 2024 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، حکومت مہنگائی کے جن کو قابو نہیں کرپاتی تو عوام کس کے پاس اپنے مسائل کے حل کے لیئے جائیں گے، بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے غریب عوام کے لیے کھانا پینا مشکل بنا دیا ہے،گراں فروشوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، مجسٹریٹس،فوڈ اتھارٹیز اور محکمہ خوراک کے افسران کا کہیں کردار نظر نہیں آ رہا، دکاندار، تاجر اور خوردہ فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔