محکمہ معدنیات میں شفاف نیلامی کے ذریعے ضلع چنیوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ارب روپے سے زائدکی ریکارڈ بولیاں موصول ہوئیں، ترجمان

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) سیکرٹری معدنیات پنجاب بابر امان بابر کی موجودگی میں بولی دہندگان کے درمیان سخت مقابلے کے نتیجے میں ضلع چنیوٹ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ارب دس کروڑ روپے کی ریکارڈ بولیاں موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ماضی میں یہ ٹھیکہ جات 50 کروڑ میں دئیے گئے تھے،موصول ہونے والی بولیاں ماضی میں موصول ہونے والی بولیوں سے 120 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نیلامیاں حکومت پنجاب کے کرپشن اور بد عنوانی سے پاک پنجاب کے نصب العین کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے نیلام کمیٹیوں کی تعریف کی اور ڈائریکٹر جنرل معدنیات کو تمام نیلامیوں کو جلد از جلد ای آکشن پر منتقل کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔