دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات کی نئی فہرست جاری

تھائی لینڈ سرفہرست، یونان دوسرے، انڈونیشیا تیسرے نمبر پر ہے

بدھ 17 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) رواں سال سیاحت کے لیے 30ممالک کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس مرتبہ 2عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں۔امریکی میگزین سی ای او ورلڈ کی ٹاپ 30ممالک کی فہرست میں 2عرب ممالک شامل ہیں جو منفرد تنوع اور بھر پور تجربات کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ میگزین نے 2لاکھ 95ہزار افراد سے حاصل ہونے والی معلومات پر رپورٹ تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

امارات جدید طرز زندگی اور بڑے شاپنگ مالز اور بہترین تفریحی مقامات جبکہ آثار قدیمہ اور بڑے تاریخی مقامات کے حوالے سے مصر ٹاپ 30فہرست میں شامل ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں سرفہرست تھائی لینڈ ہے جس نے 72.15پوائنٹس حاصل کیے۔ یونان 67.22پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انڈونیشیا ء تیسرے، پرتگال چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پرہے۔فہرست میں بھارت نویں، برطانیہ 12ویں، امریکہ 14ویں، مالدیپ 17ویں اور فلپائن 26ویں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات 10ویں اور مصر 24ویں نمبر پر ہے۔