پتوکی ،خاوند کے لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر 23سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

بدھ 17 اپریل 2024 20:20

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پتوکی گھریلو سسرالیوں،خاوند کے لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر 23سالہ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ناروکی ٹھٹھہ پرانی منڈی میں 23سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر خود کشی کرلی وارثان لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر علاج معالجے کیلئے لاہور جناح ہسپتال لے گئے لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھائیں جناح اسپتال دم توڑ گئی لڑکی کی شناخت عائشہ بی بی دختر اکرم زوجہ افضل کے نام سے ہوئی تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی اپنے سسرال والوں اور خاوند کے درمیان گھریلوتوں تکرار رہتی تھی جس وجہ سے لڑکی نے تنگ آکر خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ متوفیہ لڑکی کے والداکرم اور خاوندکے مطابق ہم کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کرناچاہتے ہم نے بیان حلفی جمع کروادئے ہیں ۔